بالوں کی حفاظت کے لیے مفید ٹوٹکے
کچھ ایسے گھریلو نسخے بھی ہیں جو نہ صرف خشکی کو کم کر دیتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک ریشمی پن اور کشش کو دوبارہ بحال کر دیتے ہیں۔
بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لیے لوگ خاص طور پر خواتین نت نئے شیمپو اور ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آتا۔
ناریل کے دودھ کا استعمال
بہت سے لوگ بالخصوص خواتین بالوں کو دلکش بنانے اور خشکی کو ختم کرنے کے لیے موئسچرائزنگ کریموں کا استعمال کرتی ہیں جس سے بال سخت اور بھربھرے ہو جاتے ہیں ۔ تاہم کچھ شیمپو اور کنڈیشنرز بالوں کی خشکی ختم کر سکتے ہیں لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں ۔
گھر پر ہی کنڈیشنرز بنانے کے لیے ناریل کا دودھ چوتھائی ٹن لیں اور بالوں پر لگا لیں لیکن جڑوں تک دودھ نہ جائے جبکہ بالوں کو چند منٹ تک اسی طرح رہنے دے اور کسی اچھے شیمپو سے نہا لیں۔
سر کے ،زیتون اور دہی سے بالوں کا علاج
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ بالوں کے لیے قدرتی کلینز کا کام کرتا ہے جسے مہینے میں ایک بار استعمال کیا جائے۔ شہر کے نمکین پانی کی وجہ سے بالوں میں سختی اور خشکی پیدا ہو جاتی ہے جس کے لیے زیتون کے تیل کا ایک چمچہ لے کر اسے دہی کے دو چمچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے سے بالوں کا پی ایچ موازن ہوگا اور بالوں کی قدرتی چمک واپس ا جائے گی۔
سیب اور لیموں کا استعمال
بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انتہائی مفید ہے جس کے لیے ایک چمچہ سیب کا جوس لے کر اس میں دو چمچے لیموں کا رس ملائیں اور شیمپو سے بال دھونے کے بعد اسے لگا لیں اور ایک منٹ بعد سر دھو لیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کے جوس کی تیزابیت بالوں کے اندرونی سطح کو لچکدار اور چمکدار بنا دیتا ہے۔